Home / رسائل مسائل / میراث کاایک مسئلہ

میراث کاایک مسئلہ

سوال: ایک خاتون کا انتقال ہوا  ۔ وہ لاولد تھیں ۔ ان کے شوہر حیات ہیں ۔دیگر رشتے داروں میں ان کے چار بھائی اورایک بہن ہیں ۔ براہ کرام مطلع فرمائیں ۔ ان کی میراث کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب: قرآن کریم میں صراحت ہے کہ کسی خاتون کا انتقال ہو، وہ لاولد ہو اوراس کا شوہر زندہ ہوتو شوہر کونصف میراث ملے گی (النساء:۱۲) بقیہ نصف میراث بھائیوں بہنوں کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگی کہ ہر بھائی کوبہن کے مقابلے میں دوگنا ملے گا ۔ صورت مسئولہ میں بقیہ میراث کے نوحصے کی جائیں گے ۔ ہر بھائی کو دو دو حصے دیے جائیں گے اوربہن کوایک حصہ۔

Check Also

چچی سے نکاح

سوال: کیا چچی سے نکاح ہوسکتا ہے ؟ بہ راہ کرم یہ بھی بتائیں کہ …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے